مصر میں ٹرین حادثے میں 8 افراد ہلاک

مصر میں ٹرین حادثے میں 8 افراد ہلاک اور 100 کے قریب زخمی ہوگئے۔

مہرخبر ایجنسی نے اسکائي نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر میں ٹرین حادثے میں 8 افراد ہلاک اور 100 کے قریب زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق مصر کے دارالحکومت قائرہ کے شمال میں واقع صوبے قلیوبیہ میں ٹرین حادثہ رونما ہوا۔

رپورٹ کے مطابق حادثے میں ٹرین کی 8 بوگیاں پٹری سے اترگئیں، جس کے باعث لوگ ہلاک  اور زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ پر ریسکیو سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں اور حادثے کی وجوہات کا پتا لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

News Code 1906160

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 8 =