بنگلہ دیش میں پولیس کی فائرنگ سے 5 مظاہرین ہلاک

بنگلہ دیش میں تنخواہوں میں اضافے کے لیے احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں تنخواہوں میں اضافے کے لیے احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق جنوب مشرقی بنگلہ دیش میں تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر چینی پاور پلانٹ کے ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس پر پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس چیف کے مطابق 2000 کے قریب افراد نے احتجاج کے دوران پولیس پر پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے تاہم مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ کی گئی۔

News Code 1906159

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 11 =