پاکستانی حکومت کا پہلی سے آٹھویں کلاس تک تعلیمی ادارے عید تک بند رکھنے کا فیصلہ

پاکستانی حکومت نے پہلی سے آٹھویں تک اسکولوں کوعید تک بند رکھنے اور 9 ویں سے 12 ویں تک تعلیمی ادارے کل سے سخت کورونا ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی حکومت نے پہلی سے آٹھویں تک اسکولوں کوعید تک بند رکھنے اور  9 ویں سے 12 ویں تک تعلیمی ادارے کل سے سخت کورونا ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں تمام وزرائے تعلیم نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کلاسز کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں تمام صوبائی وزرائے تعلیم نے بورڈز کلاسز شروع کرنے کی سفارش کی، تاہم  این سی او سی کے حکام کا کہنا تھا کہ کیسز بڑھ رہے ہیں، ابھی تعلیمی ادارے نہ کھولیں تو بہتر ہو گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک  بھر میں پہلی سے آٹھویں تک اسکولزعید تک بند رکھے جائیں گے، جب کہ 9 ویں سے 12 ویں تک تعلیمی ادارے کل سے سخت کورونا ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔  واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے مزید 149 افراد  ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس  سے ہلاک  ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 16 ہزار 243 ہوگئی ہے۔

News Code 1906153

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 9 =