افغانستان میں مسلح افراد نے مسجد میں فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے 8 افراد کو ہلاک کردیا

افغانستان کے صوبے ننگرہار میں مسلح افراد نے مسجد میں فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے 8 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررسان ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  افغانستان کے صوبے ننگرہار میں مسلح افراد نے مسجد میں فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے 8 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جلال آباد میں مسجد کے اندر مسلح دہشت گردوں نے گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے، واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچنگ شروع کردی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ہلاک افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جن میں 5 سگے بھائی اور 3 کزن شامل ہیں جب کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

News Code 1906152

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 0 =