پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم زمبابوے پہنچ گئی

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کا کامیاب دورہ کرنے کے بعد چارٹرڈ فلائٹ سے زمبابوے پہنچ گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کا کامیاب دورہ کرنے کے بعد چارٹرڈ فلائٹ سے زمبابوے پہنچ گئی۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم زمبابوے میں ٹی 20 اور ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 23،21 اور 25 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔ جبکہ ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 29 اپریل اور دوسرا 7 مئی کو کھیلا جائے گا۔ ادھر پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے زمبابوے نے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، شین ولیمز زمبابوے ٹیم کی قیادت کریں گے۔

News Code 1906150

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 1 =