تیونس کے ساحل میں کشتی ڈوبنے سے 41 افراد ہلاک

تیونس کے ساحل میں کشتی ڈوبنے سے 41 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تیونس کے ساحل میں کشتی ڈوبنے سے 41 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ کشتی میں سوار افراد اٹلی کے جزیرے پر جانے کےلیے تیونس کے ساحل کے ذریعہ بحیرہ روم کو پار کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ اس دوران ان کی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 41 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

تیونس کے نیشنل کوسٹ گارڈ کا کہنا ہےکہ ڈوب کر ہلاک  ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے اور تمام افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ نیشنل گارڈ نے واقعہ میں تین افراد کو زندہ بچالیا ہے۔

News Code 1906137

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 11 =