روس کی امریکہ کے خلاف جوابی کارروائی / امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا حکم

روس نے بھی امریکی پابندیوں کے جواب میں امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے اور پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے بھی امریکی پابندیوں کے جواب میں امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے اور پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ امریکہ کی جانب سے روس پر عائد پابندیوں کے جواب میں روس نے بھی 10 امریکی سفارتکاروں کو ملک سے نکالنے اور 8 امریکی عہدیداروں پر پابندی سمیت امریکی این جی اوز کی ملک میں جاری سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ جیسی کرنی ویسی بھرنی، ہم امریکی اقدام کا جواب اسی انداز میں دیں گے اور 10 امریکی سفارت کاروں کو  ملک سے نکالیں گے، اب وقت آگیا ہے کہ امریکہ اچھے رویے کا مظاہرہ کرے اور محاذآرائی کے راستے سے اجتناب کرے ورنہ ایسے فیصلے لیے جائیں گے جس سے امریکہ کے لیے مشکل دور کا آغاز ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے سائبر حملوں اورصدارتی انتخابات میں مداخلت کے خلاف روس پر نئی پابندیاں عائد کرنے اور اس کے سفارت کاروں کو امریکہ سے بے دخل کرنے کےایگزیکٹو آڈر پر دستخط کیے تھے۔ ذرائع کے مطابق روس نے جوابی کارروائی کرکے امریکہ کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ کیونکہ امریکہ اپنے خلاف جوابی کارروائی کو پسند نہیں کرتا ہے۔

News Code 1906136

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 13 =