عمران خان کا مغربی ممالک سے ہولوکاسٹ کی طرح  توہین رسالت (ص) کرنے والوں پربھی پابندی کا مطالبہ

پاکستانی وزیر اعظم نے مغربی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح آپ ہولوکاسٹ کے بارے میں بولنے والوں پر پابندی عائد کرتے ہیں اسی طرح آپ کو توہین رسالت (ص) کرنے والوں پر بھی پابندی عائد کرنی چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم نے مغربی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح آپ ہولوکاسٹ کے بارے میں بولنے والوں پر پابندی عائد کرتے ہیں اسی طرح آپ کو توہین رسالت(ص)  کرنے والوں پر پابندی عائد کرنی چاہیے۔ پاکستانی وزیراعظم عمران خآن  نے کہا کہ مغربی دنیا نے" ہولوکاسٹ"  کے بارے میں کسی بھی منفی تبصرے پرپابندی عائد کررکھی ہے، مغرب سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ توہین رسالت (ص) کرنے والوں کے لیے یہی معیاراپنائیں، مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزپیغامات پھیلانے والوں کے لیے بھی سزا کا یہی معیار ہونا چاہیے۔ عمران خان  نے کہا کہ بیرون ملک اسلاموفوبیا اورنسل پرستی میں ملوث انتہا پسند سن لیں حضوراکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم  ہمارے دلوں میں بستے ہیں، بیرون ملک انتہا پسند ایک ارب 30 کروڑمسلمانوں کے جذبات کوٹھیس پہنچاتے ہیں، انھوں نے کہا کہ مسلمان سب سے زیادہ پیار اوراحترام حضوراکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا کرتے ہیں، ہم بے حرمتی کو برداشت نہیں کریں گے۔ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرکہا کہ وہ عوام کویہ واضح کردیں کہ حکومت نے تحریک لبیک کےخلاف کارروائی انسداددہشت گردی قانون کے تحت کی۔

عمران خان نے کہا کہ ٹی ایل پی کے خلاف کارروائی اس لیے کی کیونکہ انہوں نے ریاست کی رٹ کوچیلنج کیا اورسڑکوں پرتشدد کرنے سمیت عوامی اورقانون نافذ کرنے والوں پرحملہ کیا۔ اس تناظرمیں کوئی بھی قانون اورآئین سے بالاترنہیں ہوسکتا۔

News Code 1906133

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 4 =