افغانستان میں کار بم دھماکے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبے ہرات میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  افغانستان کے صوبے ہرات میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق صوبے ہرات میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر طالبان کے کار بم دھماکے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ طالبان کی جانب سے صوبے میں دیگر چیک پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ گورنر ہرات کے مطابق طالبان دہشت گردوں نے صوبے کے 6 اضلاع میں چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جہاں سکیورٹی فورسز سے طالبان کی جھڑپیں جاری ہیں ۔

News Code 1906131

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 12 =