پاکستان نے جنوبی افریقہ کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دیکر سیریز جیت لی

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 3 وکٹ سے شکست دے کر سیریز 1.-3 سے جیت لی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 3 وکٹ سے شکست دے کر سیریز 1.-3 سے جیت لی۔  جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی بولرز کی جاندار بولنگ کی بدولت جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم آخری اوور میں 144 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان نے مطلوبہ ہدف بمشکل ایک گیند قبل 7 وکٹ کے نقصان پر پورا کیا۔

پاکستان کی قومی ٹیم کی جانب سے محمد رضوان اور کپتان بابراعظم نے اننگز کا آغاز کیا، محمد رضوان کھاتہ کھولے بغیر دوسری ہی گیند پر پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد فخرزمان بیٹنگ کے لیے آئے اور بابراعظم کے ساتھ ملکر 91 رنز کی قیمتی شراکت قائم کی۔

فخرزمان 34 گیندوں پر 60 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے جس میں 5 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے جب کہ بابراعظم 24 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین واپس لوٹے۔ محمد حفیظ 10، حیدر علی 3، آصف علی 5 اور فہیم اشرف 7 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

اس سے قبل پاکستانی کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے یانیمن ملان اور ایڈن مارکرم نے اننگز کا آغاز کیا تاہم مارکرم اس اننگز میں اچھا کھیل پیش نہ کرسکے اور 11 رنز پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے تاہم ملان نے وان ڈار ڈاسن کے ساتھ ملکر 57 رنز کی اچھی شراکت قائم کی۔

News Code 1906127

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 5 =