مہر خبررساں ایجنسی نے سعودی عرب کے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پالتو شیر نے اپنے مالک کو ہلاک کردیا۔ اطلاعات کے مطابق سعودی نوجوان نے پالتو شیر کو تربیت دینے کیلئے پنجرے سے نکالا تھا۔ اس دورن شیر نے مالک پر حملہ کرکے اسے ہلاک کردیا۔ سعودی ذرائع کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فائرنگ کرکے شیر کو بھی ہلاک کردیا۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پالتو شیر نے اپنے مالک کو ہلاک کردیا۔
News Code 1906122
آپ کا تبصرہ