روس کا عنقریب امریکہ کو منہ توڑ جواب دینے کا اعلان

روسی وزارت خارجہ نے امریکی پابندیوں اور روسی سفارتکاروں کے امریکہ سے اخراج پرشدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ماسکو میں تعینات امریکی سفیر کو طلب کرلیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزارت خارجہ  نے امریکی پابندیوں اور روسی سفارتکاروں کے امریکہ سے اخراج پرشدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ماسکو میں تعینات  امریکی سفیر کو طلب کرلیا ، روسی وزارت خارجہ نے امریکہ کو عنقریب منہ تواڑ جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی پابندیوں پر روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ روس پر امریکہ کی نئی پابندیوں کا عنقریب منہ توڑ اور مناسب جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی نئی پابندیاں امریکی صدر بائیڈن کی روس کیساتھ تعلقات معمول پر لانے کی خواہش کے برعکس ہیں جبکہ روس متعدد دفعہ امریکہ کو مخالفانہ اقدامات کے نتائج سے خبردار کرچکا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ نے روس پر نئی پابندیاں عائد کرتے ہوئے 10 روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

News Code 1906120

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 3 =