پاکستانی حکومت نے سوشل میڈیا پر عارضی پابندی عائد کردی

پاکستان کی حکومت نے ملک بھر میں سوشل میڈیا پرعارضی پابندی لگادی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی حکومت نے ملک بھر میں سوشل میڈیا پرعارضی پابندی لگادی ہے۔ 

اطلاعات کے مطابق پاکستانی حکومت نے ملک بھر میں سوشل میڈیا پر عارضی پابندی لگادی ہے، اس حوالے سے پی ٹی اے کو سوشل میڈیا سائٹس چند گھنٹوں کے لئے بند کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق  فیس بک، واٹس ایپ، یوٹیوب، ٹوئٹر، ٹیلی گرام، ٹک ٹاک سروسز کچھ دیر کے لئے معطل کی جا رہی ہیں، اور تمام سوشل میڈیا سائٹس سہ پہر 4 بجے کے بعد دوبارہ کھولی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق نمازجمعہ کے دوران ٹی ایل پی کے کارکنوں کے ردعمل کا خدشہ ہے، جس پر وزارت داخلہ نے 11 سے 3 بجے تک سوشل میڈیا بلاک کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، اور  پی ٹی اے کو ٹویٹر، فیس بک، واٹس ایپ سمیت دیگر پلیٹ فارمز کو 3بجے تک بلاک رکھنے کی ہدایت جاری کردی گئیں۔

News Code 1906116

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 8 =