پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا آخری میچ آج ہوگا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو چار میچز کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو چار میچز کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ آج سنچورین میں کھیلا جائے گا جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 5 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان نے پہلا اور تیسرا جبکہ جنوبی افریقہ نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جیتا تھا، پاکستان کو یہ سیریز بھی اپنے نام کرنی ہے تو آج کا میچ جیتنا لازمی ہے اور اگر جنوبی افریقہ میچ جیت گئی تو سیریز 2-2 سے برابر ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دو ایک سے ہرایا تھا۔

News Code 1906115

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha