امریکہ نے روس کے 10 سفارتکاروں کو واشنگٹن چھوڑنے کا حکم دیدیا

امریکہ نے روس پر معاشی اور اقتصادی پابندیاں عائد کرنے اور روس کے دس سفارتکاروں کو امریکہ سے بے دخل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے روس پر معاشی اور اقتصادی پابندیاں عائد کرنے اور روس کے دس سفارتکاروں کو امریکہ  سے بے دخل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت، سائبر حملے اور دیگر امریکہ مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں روس پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق جاسوسی کے الزام میں روس کے 10 سفارت کاروں کو ملک بدر کیا گیا ہے جبکہ صدارتی انتخابات میں مداخلت کے الزام میں 32 انفرادی شخصیات پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ ادھر نیٹو اتحادی ملکوں نے روس پر امریکی پابندیوں کی حمایت کی ہے۔

News Code 1906114

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =