افغانستان میں طالبان کے حملے میں 10 اہلکار ہلاک

افغانستان میں طالبان نے فوجی بیس پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں کمانڈر سمیت 10 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان نے فوجی بیس پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں کمانڈر سمیت 10 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق افغان صوبہ زابل میں فوجی بیس پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں کمانڈر سمیت 10 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے، طالبان نے پہلے کار بم دھماکہ کیا جس کے بعد طالبان اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔

صوبائی کونسل کے سربراہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں یہ واحد فوجی بیس ہے جہاں 200 کے قریب سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں جب کہ علاقے میں جھڑپیں جاری ہیں۔

News Code 1906112

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 4 =