بھارت میں کورونا وائرس بے قابو ہوگیا

بھارت میں کورونا وائرس بے قابو ہوگیا ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس بے قابو ہوگیا ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس بے قابو ہوگیا ہے اور صرف ایک دن کے دوران ریکارڈ 2 لاکھ سے زائد مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں اسپتالوں میں بیڈ اور آکسیجن سپلائی کی شدید قلت کا سامناہے۔

بھارتی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 200،739 کیسز ریکارڈ ہوئے جب کہ 1038 اموات ہوئیں، کورونا وائرس کے باعث اب تک ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے جب کہ اموات کی تعداد ایک لاکھ 73 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

حالیہ کیسز مں اضافے کے باعث بھارت میں اسپتالوں اور طبی عملے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، متعدد ریاستوں میں آئی سی یو بیڈز سمیت آکسیجن سلینڈر کی شدید قلت ہے اور اسپتالوں میں مریضوں کے لیے بھی جگہ کی کمی کا سامنا ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں اسپتالوں میں جگہ کی کمی کے باعث ایمبولینس کی لمبی لائن لگی ہوئی ہے جس میں مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے ۔

News Code 1906111

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha