پاکستان میں فرانسیسی سفارتخانہ نے اپنے شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کا حکم دیدیا

پاکستان میں فرانسیسی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کے حکم کی تصدیق کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں فرانسیسی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کے حکم کی تصدیق کردی ہے۔ فرانسیسی سفارتخانے کے حکام کے مطابق ہم نے پاکستان میں اپنے شہریوں کو حفاظتی نوٹ بھیجا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فرانسیسی شہریوں کو نوٹ حالیہ صورتحال پر بھیجا گیا۔

حکام کے مطابق فرانسیسی شہریوں کو وقتی طور پر حفاظتی اقدام کیلئے پاکستان چھوڑنے کا کہا ہے۔

پاکستان میں فرانس کے سفارتخانے کے حکام کے مطابق فرانسیسی سفارتخانہ کھلارہےگا، سفارتخانہ کورونا کےباعث محدود اسٹاف کے ساتھ کام کررہا ہے۔ حکام کے مطابق محدود اسٹاف کے باوجود سفارتخانہ پوری طرح سے آپریشنل ہے۔ ادھر پاکستان میں تحریک لبیک نے پاکستانی حکام سے فرانسیسی سفیر کو پاکستان سے اخراج کرنے کا مطالبہ کررکھا ہے۔ پاکستانی حکومت نے تحریک لبیک کی جانب سے پرتشدد مظآہروں کی وجہ سے اس تنظیم پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

News Code 1906109

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 13 =