پاکستانی وزیر اعظم نے تحریک لبیک پر پابندی کی سمری منظور کرلی

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نےتحریک لبیک پرپابندی کی سمری منظورکرلی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نےتحریک لبیک پرپابندی کی سمری منظورکرلی۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نےتحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی سمری منظورکرلی ہے، وفاقی کابینہ 24 گھنٹوں میں سرکلر سمری کے ذریعے پابندی لگانے کی منظوری دے گی۔

سمری میں ہے کہ تحریک لبیک کی پُرتشدد کارروائیوں سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق اور 580 زخمی ہوئے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی 30 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا، تحریک لبیک کے 2063 کارکن گرفتار اور 115 ایف آئی آردرج کی گئیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس  میں اعلان کیا تھا کہ حکومت نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، اور اس پابندی کا فیصلہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کیا گیا ہے، جب کہ اس کی سفارش پنجاب حکومت نے کی تھی۔

News Code 1906107

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 1 =