بھارت میں کمبھ کے میلے میں ایک ہزار سے زائد افراد کورونا وآئرس کا شکار

بھارت میں ہندو مذہبی تہوار کمبھ کے میلے میں کورونا ایس او پیز کی خۂاف ورزی کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد یاتریوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں ہندو مذہبی تہوار کمبھ کے میلے میں کورونا ایس او پیز کی خۂاف ورزی کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد یاتریوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔۔ اس میلے میں ماسک پہننے اور سماجی فاصلے کی بدترین خلاف ورزی کی گئی بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت کے دعووں کے باوجود میلے میں شریک لاکھوں لوگوں نے کورونا کی احتیاطی تدابیر کا خیال نہیں رکھا۔

 بھارتی شہر ہردوار میں جاری کمبھ کے میلے میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی ہے، بھارتی حکام کے مطابق دو روز کے دوران میلے میں شریک ایک ہزار سے زیادہ افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

بھارت میں آج کورونا کے ایک لاکھ پچاسی ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادیتیا ناتھ کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔

بھارت میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک کروڑ اڑتیس لاکھ سے زیادہ اور اموات ایک لاکھ بہتر ہزار سے زائد ہیں۔

News Code 1906103

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 6 =