مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ نطنز پر اسرائیل کے سائبر دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں خطرناک کھیل شروع ہوگیا ہے۔ انھوں نے کہا دہشت گردانہ کھیل کے خاتمہ کے سلسلے میں اقتصادی دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکی صدر جو بائيڈن کے پاس واضح آپشن موجود ہے اور اسے سابق صدر ٹرمپ کی روش پر عمل کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ اقتصادی دہشت گردی کے خاتمہ کے سلسلے میں امریکی صدر کے پاس وقت کم رہ گيا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے کہا ہے کہ نطنز پر اسرائیل کے سائبردہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں خطرناک کھیل کا آغاز ہوگیا ہے۔
News Code 1906100
آپ کا تبصرہ