صدر بائیڈن کا روسی صدر پوتین کے ساتھ ملاقات کی خواہش کا اظہار

امریکی صدر بائیڈن نے روس کے صدر پوتین سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے، صدر بائیڈن نے روسی صدر سے ملاقات میں باہمی تعلقات معمول پر لانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر بائیڈن نے روس کے صدر پوتین سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے، صدر بائیڈن نے روسی صدر سے ملاقات میں  باہمی تعلقات معمول پر لانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ بائيڈ نے کہا کہ یہ ملاقات کسی تیسرے ملک میں انجام پاسکتی ہے۔ صدر بائیڈن نے ہتھیار کنٹرول، ایران جوہری پروگرام، افغانستان اور موسمیاتی تبدیلی پر باہمی تعاون پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے عالمی تحفظ کے لیے باہمی مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا، صدر بائیڈن نے صدر پوتین کو کسی تیسرے ملک میں ملاقات کی تجویز بھی پیش کی۔ اس سے قبل روس نے کریمیا کے معاملے پر امریکہ کو سخت انتباہ جاری کیا تھا۔

News Code 1906089

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =