پاکستان کے شہر کوئٹہ میں فائرنگ کے دوران 4 وہابی دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں وہابی دہشت گرد اورکالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں وہابی دہشت گرد اورکالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق سی ٹی ڈی بلوچستان نے بولان کے علاقے آب گم میں کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعدکالعدم تنظیم کے 4مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا جو کوئٹہ میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق آب گم کے پہاڑوں میں مخبر کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، ہلاک ہونیوالے دہشتگردوں اکرم زہری، احمد اللہ، سکندر اور شادی خان کے تین ساتھی فرار ہوگئے۔ دہشتگردوں کے ٹھکانے سے کلا شنکوف،تین پستول، پانچ کلو بارود، ریموٹ کنٹرول، ڈیٹو نیٹر ز اورحساس دستاویزات برآمد کی گئیں۔

News Code 1906088

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =