پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے/ ایک دن میں 118 افراد ہلاک

پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، پاکستان میں کورونا مریضوں کی کُل تعداد 7 لاکھ 29 ہزار 920 ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، پاکستان میں کورونا مریضوں کی کُل تعداد 7 لاکھ 29 ہزار 920 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس میں مبتلا ممالک کی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 318 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 118 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 3 ہزار 432 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح8 اعشاریہ 54 فیصد ہو گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 619 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 29 ہزار 920 ہو چکی ہے۔

News Code 1906073

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 4 =