پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لئے 141 رنز کا ہدف دیا

جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی اور پاکستانی ٹیم کو جیت کے لیے صرف 141 رنز کا ہدف دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی اور پاکستانی ٹیم کو جیت کے لیے صرف 141 رنز کا ہدف دیا ہے۔  جوہانسبرگ کے وانڈررز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔  میچ کے آغاز میں ہی ان فارم محمد رضوان بغیر کوئی رن بنائے پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوئے، جبکہ فخر زمان کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے شرجیل خان صرف 8 رنز بنا سکے۔ 

پاکستان ٹیم کی وکٹیں خزاں رساں پتوں کی طرح گرتی رہیں اور کپتان بابر اعظم اور محمد حفیظ کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ 

News Code 1906068

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha