رمضان المبارک قرآن مجید کی بہار ، رحمت اور بخشش کا مہینہ ہے

رمضان المبارک کا مہینہ قرآن مجید کی بہار، عبادت، بندگی، پاکیزگی ، تربیت نفس ، ہمدردی، بخشش ، مغفرت اور اللہ تعالی کی جانب باز گشت کا مہینہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن موسوی نے اپنے ایک بیان میں رمضان المبارک کی عظمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ قرآن مجید کی بہار، عبادت، بندگی، پاکیزگی ، تربیت نفس ، ہمدردی، بخشش ، مغفرت اور اللہ تعالی کی جانب باز گشت کا مہینہ ہے۔

آغا سید حسن نے کہا کہ رمضان المبارک اللہ تعالی کی رحمتوں ، برکتوں  اور مغفرتوں کا مہینہ ہےجس میں روزہ دار کو دیگر مہینوں کے مقابلے میں ہر عمل صالح کے عوض ستر گناہ اجر و ثواب عطا کیا جاتا ہے اس مہینے میں روزہ دار کی نیند بھی عبادت میں شمار کی جاتی ہے احادیث میں وارد ہوا ہے کہ جس شخص نے خلوص دل سے روزے رکھے، اللہ تعالی حق الناس کے علاوہ  اسکے تمام گزشتہ گناہ معاف کردیتا ہے۔ رسول اکرم (ص) کا ارشاد گرامی ہے کہ جس شخص نے ماہ رمضان کو پایا اور اپنے گناہوں کی بخشش و مغفرت نہیں کروا سکا وہ بد بخت اور ملعون ترین شخص ہے لہذا ہر مسلمان کو ماہ رمضان المبارک کی رحمتوں اور سعادتوں سے استفادہ کرنے کی بھرپور کوشش کرنی چائیے یہ مہینہ قرآن مجید کی بہارکا مہینہ ہے اس میں قرآن مجید کی زیادہ سے زیادہ تلاوت اور اس میں غور و فکر کرنا چاہیے اور قرآن مجید کے ساتھ انس اور لگاؤ پیدا کرنا چاہیے۔

News Code 1906067

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha