نطنز پر اسرائیل نے سائبر حملہ ویانا مذاکرات پر اثر انداز ہونے کی غرض سے کیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے نطنز پر اسرائیل کے سائبر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نطنز پر اسرائیل نے سائبر حملہ مذاکرات پر اثر انداز ہونے کی غرض سے کیا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے نائب سربراہ شہریار حیدری نے مہر خبررساں ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے اجلاس میں نطنز پر اسرائیل کے سائبر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نطنز پر اسرائیل نے سائیبر حملہ مذاکرات پر اثر انداز ہونے کی غرض سے کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس اجلاس میں ایران اور چین کے بلند مدت معاہدے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے نطنز میں اسرائیل کے تخریبی حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ نطنز پر تخریبی حملہ ویانا مذاکرات پر اثر انداز ہونے کے لئے کیا گیا ہے۔

شہریار حیدری نے کہا کہ نطنز کی سکویرٹی کی ذمہ داری ایرانی وزیر خارجہ پر عائد نہیں ہوتی ، ظریف نے نطنز پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے اس دہشت گردانہ اقدام کے خلاف عالمی ظرفیت سے استفادہ کیا جائےگا۔

ایرانی قومی سلامتی اور خآرجہ پالیسی کمیشن کے نائب سربراہ نے کہا کہ اسرائیل کوئی بھی قدم امریکی مشورے کے بغیر انجام نہیں دیتا ہے، اسرائیل کے دہشت گردانہ اقدام کے پيچھے امریکہ کا ہاتھ ہے۔ اسرائیل کو امریکہ کی حمایت اور پشتپناہی حاصل ہے۔

News Code 1906063

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha