امریکی پولیس نے  فائرنگ سے 20 سالہ سیاہ فام نوجوان کو ہلاک کردیا

امریکہ میں گرفتاری کے لیے آنے والی پولیس ٹیم نے فائرنگ کرکے 20 سالہ سیاہ فام نوجوان کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں گرفتاری کے لیے آنے والی پولیس ٹیم نے فائرنگ کرکے 20 سالہ سیاہ فام نوجوان کو ہلاک کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی شہر مینیاپولس کے مضافات میں پولیس پارٹی 20 سالہ سیاہ فام نوجوان کی گرفتاری کے لئے  پہنچی تاہم نوجوان نے گرفتاری دینے کے بجائے کار میں فرار ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس اہلکار نے فائرنگ کردی۔

پولیس اہلکار کی فائرنگ سے سیاہ فام نوجوان موقع پرہی ہلاک ہوگیا ، نوجوان کی ہلاکت پر مینیاپولس میں ایک بار پھر مظاہرے شروع ہوگئے۔ مظاہرین نے تھانے کا گھیراؤ کرکے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اہلکار کو سخت سے سخت سزا کا مطالبہ کیا۔

News Code 1906062

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =