بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم کے شوکاز نوٹس کو پھاڑ کر پھینک دیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم کا بھیجا گیا شوکاز نوٹس پھاڑ کر پھینک دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم کا بھیجا گیا شوکاز نوٹس پھاڑ کر پھینک دیا۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف زرداری کی زیر صدارت پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا۔

اجلاس کے دوران سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے شرکاء نے پی ڈی ایم کی جانب سے پیپلز پارٹی کو جاری کردہ شاہد خاقان عباسی کا شوکاز نوٹس پڑھ کر سنایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے سی ای سی اجلاس میں شاہد خاقان عباسی کے شوکاز نوٹس کو پھاڑ کر پھینک دیا  جس پر شرکاء کی جانب سے تالیاں بجائی گئیں۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم سیاست عزت کے لیے کرتے ہیں،عزت سے بڑھ کر ہمارے لیے کچھ نہیں ہے۔

News Code 1906057

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =