امریکی وزیر خارجہ نے چین کو دھمکی دیدی

امریکہ کے وزير خارجہ نے تائیوان میں چین کے فوجی اقدام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کو اس کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے وزير خارجہ انٹونی بلینکن نے تائیوان میں چین کے فوجی اقدام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کو اس کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی وزير خارجہ نے این بی سی چینل کے ساتھ گفتگو میں تائیوان کے بارے میں چین کے اقدام سخت تشویش کا اظہار کیا ۔ امریکی وزیر خارجہن ے کہا کہ امریکہ کو تائیوان کے خلاف چین کے اقدام پر شدید تشویش اور تحفظات ہیں۔ انٹونی بلینکن نے کہا کہ امریکہ تائیوان کے تحفظ کے بارے میں اپنے عہد پر قائم ہے۔

News Code 1906055

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 7 =