نطنز سائٹ کے حادثے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائےگا

اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ نطنز سائٹ میں تخریبی کارروائی میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ نطنز سائٹ میں تخریبی کارروائی میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائےگا۔ انھوں نے کہا کہ نطنز میں تخریبی کارروائی دشمنوں کی ایران کے پر امن ایٹمی پروگرام کے خلاف شکست کا مظہر ہے۔ صالحی نے کہا کہ یہ اقدام دشمن کی طرف سے پابندیوں کے خاتمہ کے سلسلے میں ہونے والے مذاکرات کی مخالفت میں ناکامی کا مظہر بھی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عالمی برادری کو ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں دہشت گردانہ حرکت کی مذمت کرنی چاہیے۔ ایرانی جوہری ادارے کے سربراہ نے کہا کہ اس اقدام میں ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائےگا۔

News Code 1906051

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 0 =