مہر خبررساں ایجنسی نے واشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے امورمیں امریکہ کے خصوصی نمائندہ جان کیری آئندہ چند دنوں میں چین کا دورہ کریں گے۔ جان کیری اس سفر میں چینی حکام کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی اور زمین کو گرم ہونے سے روکنے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ کے سابق وزير خارجہ چینی حکام کے ساتھ شانگہائی میں ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ جان کیری ایسے وقت میں چین کا دورہ کررہے ہیں جبکہ چین اور امیرکہ کے درمیان کشیدگی اپنے اوج پر ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کے امورمیں امریکہ کے خصوصی نمائندہ جان کیری آئندہ چند دنوں میں چین کا دورہ کریں گے۔
News Code 1906047
آپ کا تبصرہ