اردن میں ایک شخص نے بار بار شاپنگ اور تین بار کورونا میں مبتلا ہونے والی بیوی کو طلاق دیدیا

اردن میں بار بار شاپنگ کے لیے جانے والی بیوی کے تیسری بار کورونا سے بیمار ہونے پر شوہر نے تنگ آکر طلاق دیدی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  اردن میں بار بار شاپنگ کے لیے جانے والی بیوی کے تیسری بار کورونا سے بیمار ہونے پر شوہر نے تنگ آکر طلاق دیدی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اردن کے شہری نے اپنی پوسٹ میں بیوی کو طلاق دینے کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا کہ چند مہینوں کے دوران تیسری بار کورونا سے بیمار ہوئی جس سے غیر ذمہ داری اور بد احتیاطی کا اندازہ ہوتا ہے۔

کورونا وائرس کے دوران بھی میرے سمجھانے کے باوجود میری بیوی اپنی سہیلیوں کے ساتھ شاپنگ کرتی رہی ہے اور اس طرح تین بار کورونا وائرس کا  شکار ہوئی لیکن اب بھی باز نہیں آرہی ہے۔

شوہر نے مزید لکھا کہ اپنی بیوی کی بداحتیاطی کی وجہ سے میں اپنی زندگی خطرے میں نہیں ڈال سکتا اس لیے 15 سالہ رفاقت کو ختم کر رہا ہوں۔

News Code 1906042

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 8 =