مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے سیاسی معاون سید عباس عراقچی نے جاپان کے " NHK" چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ امریکہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو توڑا ہے اگر وہ ایران کے خلاف تمام پابندیوں کو ختم کردے تو ایران بھی مشترکہ ایٹمی معاہدے پر دوبارہ عمل شروع کردےگا۔ عراقچی نے کہا کہ ہم درست سمت میں حرکت کررہے ہیں ۔ مذاکرات کا ماحول تعمیری اور مثبت ہے ہمیں امریکہ کے عملی اقدام کا انتظار ہے اگر امریکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں عملی طور پر پابندیاں ختم کردیتا ہے تو ایران بھی اپنے وعدوں پر دوبارہ عمل شروع کردےگا۔ ایران اپنے تدریجی اقدامات کو اسی وقت متوقف کرےگا جب امریکہ ایران کے خلاف تمام پابندیوں کو مکمل طور پر ختم کردےگا۔ انھوں نے کہا کہ ایران 20 فیصد یورنیم کی افزودگی اور پیشرفتہ سنٹریفیوجز سے استفادہ کو اس مرحلے پر متوقف نہیں کرےگا۔ اگر امریکہ تمام پابندیوں کو ختم کردےگا تو ایران بھی اپنے وعدوں پر دوبارہ عمل درآمد کرےگا۔ انھوں نے کہا کہ جاپانی حکومت نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی حمایت کی ہے ۔ ایران اور جاپان ایکدوسرے کو اچھی طرح جانتے ہیں، جاپان کو چاہیے کہ وہ امریکہ کو مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کرنے کے سلسلے میں ترغیب کرے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے سیاسی معاون نے کہا ہے کہ امریکہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو توڑا ہے اگر وہ ایران کے خلاف تمام پابندیوں کو ختم کردے تو ایران بھی مشترکہ ایٹمی معاہدے پر دوبارہ عمل شروع کردےگا۔
News Code 1906041
آپ کا تبصرہ