پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم نے شاندار فتح حاصل کی

پاکستان کے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم نے ایک اور شاندار فتح حاصل کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم نے ایک اور شاندار فتح حاصل کی۔ اسد عمر نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ جیت سے زیادہ یہ بات اہم ہے کہ قومی ٹیم آخر تک لڑتی رہی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریفہ کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ واضح رہے کہ اسد عمر نے کچھ روز قبل پاکستان ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز جیتنے پر مبارکباد دی تھی اور کپتان بابر اعظم اور فخر زمان کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ بابر اعظم دن بدن بہتر نہیں عظیم تر ہوتے جا رہے ہیں لیکن سیریز کا شہزادہ فخر زمان رہا۔

News Code 1906038

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 17 =