افغان فورسز نے 196 طالبان دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کردیا

افغانستان کی سکیورٹی فورسز نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں افغانستان میں سرگرم طالبان دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں 196 طالبان دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کی سکیورٹی فورسز نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں افغانستان میں سرگرم طالبان دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں 196 طالبان دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق افغان سکیورٹی فورسز نے قندہار، بدخشاں، غزنی، ہرات، ہلمند ، بغلان اور ارزگان میں 117 طالبان دہشت گردوں کو واصل جہنم کردیا۔ افغان فوج کے بیان کے مطابق فوجی کارروائی 79 طالبان دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ افغان فورسز نے طالبان دہشت گردوں سے کئي درجن موٹر سائیکل  اور بھاری مقدار میں اسلحہ بھی ضبط کرلیا ہے۔

News Code 1906037

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 16 =