بھارتی ریاست مغربی بنگال میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں انتخابات والے دن پولنگ اسٹیشن پر تعینات نیم فوجی دستے کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست مغربی بنگال میں انتخابات والے دن پولنگ اسٹیشن پر تعینات نیم فوجی دستے کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال میں آج انتخابات ہورہے ہیں اس دوران حلقہ سیتال کوچی کے ایک پولنگ اسٹیشن پر ہنگامہ آرائی کے دوران نیم فوجی دستے کی جانب سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ الیکشن کمیشن کے سینیئر عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ کلکتہ کے ضلع کوکبہار کے حلقے سیتال کوچی ایک پولنگ اسٹیشن پر 400 سے زائد مشتعل افراد نے دھاوا بول دیا جس کے دفاع میں وہاں موجود نیم فوجی دستے نے فائرنگ کردی۔

ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ ایک پولنگ اسٹیشن میں وزیراعلیٰ مغربی بنگال ممتا بنرجی کی جماعت آل انڈیا ترنمول کانگریس اور وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان کے درمیان مڈبھیڑ میں بھی ایک شخص ہلاک ہوگیا جو بی جے پی کا کارکن بتایا جاتا ہے۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور وزیر اعظم نریندر مودی نے پُرتشدد واقعات کا ذمہ دار ایک دوسرے کو ٹھہرایا ہے۔ ریاستی انتخابات کا اعلان 2 مئی کو کیا جائے گا۔ فی الحال دونوں جماعتیں اپنی اپنی کامیابی کا دعویٰ کر رہی ہیں۔

News Code 1906035

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =