دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں ساڑھے 14 ہزار سے زائد افراد

دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 8 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ کورونا وائرس سے ساڑھے 14 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 8 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ کورونا وائرس سے ساڑھے 14 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 کروڑ 53 لاکھ 48 ہزار 940 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 29 لاکھ 29 ہزار 594 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 35 لاکھ 8ہزار 212 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ2 ہزار69 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 کروڑ 89 لاکھ 11 ہزار 134 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس  سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

News Code 1906029

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 10 =