پاکستان کے علاقہ جیکب آباد میں دو قبائل کے درمیان تصادم میں 8 افراد ہلاک

پاکستان کے علاقہ جیکب آباد میں دوداپور تھانے کی حدود میں جلبانی اور کٹوہر برادری کے درمیان تصادم اور فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ جیکب آباد میں دوداپور تھانے کی حدود میں جلبانی اور کٹوہر برادری کے درمیان تصادم اور فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نواحی گاؤں پنھو بھٹی میں جلبانی برادری کے مسلح افراد نے دیرینہ دشمنی کی بنا پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دو بچوں اور ایک خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔

کٹوہر برادری کے افراد نے قمبر شہداد کوٹ ضلع میں بدلہ لینے کے لیے فائرنگ کرکے جلبانی برادری کے دو مزید افراد قتل کردیئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کردی ہیں۔

News Code 1906027

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 10 =