یمنی فورسز کا سعودی عرب کے ابہا ايئر پورٹ پر ڈرون سے حملہ

یمنی فورسز اور قبائلی نے سعودی عرب کی یمن پر مسلط کردہ جنگ اور جارحیت کے جواب میں سعودی عرب کے ابہا ايئر پورٹ کو ڈرون طیارے سے نشانہ بنایاہے۔

مہر خبررسان ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائلی نے سعودی عرب کی یمن پر مسلط کردہ  جنگ اور جارحیت کے جواب میں سعودی عرب کے ابہا ايئر پورٹ کو ڈرون طیارے سے نشانہ بنایاہے۔

اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے ڈرون طیارے کے ذریعہ ابہا ايئر پورٹ کے فوجی حصہ  کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔ سعودی عرب کے حکام نے ابھی تک اس حملے کی تائید یا تردید نہیں کی۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں یمنی فورسز کے جوابی حملوں میں بھی تیزی آگئی ہے۔

News Code 1906026

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 8 =