پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتوی

پاکستان اورآئرلینڈ کے درمیان مجوزہ ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتوی کردی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اورآئرلینڈ کے درمیان مجوزہ ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتوی کردی گئی ہے۔ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان جون میں 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز انگلینڈ میں ہونی تھی۔ آئرلینڈ کرکٹ کے مطابق انگلینڈ کی طرف سے گراؤنڈ دینے سے معذرت کی وجہ سے سیریز ممکن نہیں رہی۔ پاکستان اور آئر لینڈ کے درمیان یہ سیریز گزشتہ برس کورونا وائرس کے باعث نہیں ہوسکی تھی۔ آئرلینڈ کے کرکٹ حکام کے مطابق  انگلینڈ میں مصروف کرکٹ شیڈول کے باعث گراؤنڈز دستیاب نہیں۔

News Code 1906024

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =