برطانوی ملکہ کے شوہر کا انتقال ہوگیا

ملکہ برطانیہ کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ کا 99 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے مغربی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملکہ برطانیہ کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ کا 99 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ بکنگھم پیلس کے مطابق شہزاد فلپ کچھ دنوں سے بیمار تھے۔ اُن کی عمر 99 برس تھی۔ شہزادہ فلپس زائد العمری کی وجہ سے 2017 سے شاہی ذمہ داریوں سے ریٹائرڈ ہوگئے تھے۔ شہزادہ فلپ کے انتقال کے بعد برطانیہ کی اہم عمارتوں پر پرچم کو سرنگوں کردیا گیا۔ بیکنگھم پیلس کی جانب سے جاری بیان میں ملکہ کی جانب سے انتہائی دکھ کے ساتھ ان کے شوہر پرنس فلپ، ڈیوک آف ایڈنبرا کی موت کا اعلان کیا گیا۔  بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پرنس فلپ جمعہ کی صبح ونڈسر کاسل میں انتقال کرگے۔  پرنس فلپ دل کے عارضہ میں مبتلا تھے، انہیں 16 فروری کو کنگ ایڈورڈ اسپتال لندن میں  داخل کرایا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق شہزادہ فلپ نے شہزادی الزبتھ سے  1947 میں ان کے ملکہ بننے سے تقریباً 5 سال قبل شادی کی تھی۔

News Code 1906021

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 6 =