امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 5 افراد زخمی

امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کا واقعہ صنعتی پارک میں پیش آیا۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ مارچ کے وسط سے امریکہ کی مختلف ریاستوں میں لوگوں کو اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنانے کے واقعات جاری ہیں۔ ادھر جنوبی کیرولائنا میں پروفیشنل فٹ بالر نے ڈاکٹر، اس کی بیوی اور پوتوں سمیت 5 افراد کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

News Code 1906015

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 7 =