شمالی آئرلینڈ میں پولیس پر پیٹرول بموں اور پتھروں سے حملہ

شمالی آئرلینڈ میں فسادات جاری اور صورتحال خراب ہے جلاؤ گھیراؤ، پولیس پر پیٹرول بموں اور پتھروں سے حملے کیے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی آئرلینڈ میں فسادات جاری اور صورتحال خراب ہے  جلاؤ گھیراؤ، پولیس پر پیٹرول بموں اور پتھروں سے حملے کیے گئے۔ اطلاعات کے مطابق ایک ہفتہ سے جاری فسادات میں زخمی اہلکاروں کی تعداد 55 ہوگئی۔ پولیس پر حملہ کرنیوالوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس اہلکاروں نے مظاہرین پر پانی کی توپیں چلا کر جواب دیا۔ برطانیہ نواز گروہ اور قوم پرستوں کے درمیان لڑائی پر قابو پانے کی کوششیں تاحال ناکام ہے۔ ادھر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور وائٹ ہاؤس نے مظاہرین سے تشدد ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

News Code 1906014

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =