طالبان کے حملے میں افغان بارڈر سکیورٹی فورس کے 9 اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبہ ہرات میں طالبان کے حملے میں افغان بارڈر سکیورٹی فورس کے 9 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ ہرات میں طالبان کے حملے میں افغان بارڈر سکیورٹی فورس کے 9 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ افغانستان کے شہر ہرات میں طالبان کی جانب سے بارڈر سکیورٹی فورس کی 2 مختلف چیک پوسٹوں پر حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں 9 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ 15 اہلکاروں کو یرغمال بناکر اپنے ساتھ لے گئے۔

طالبان کی جانب سے گزشتہ شب ہرات میں سرحدی اضلاع کوہسان اور ضلع غوریان کی چیک پوسٹوں پر حملے کیے گئے۔

News Code 1906013

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 7 =