بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں فوجی آپریشن کے دوران 4 افراد ہلاک

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے مزید 4 افراد کو علیحدگی پسند قرار دیکر ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے مزید 4 افراد کو علیحدگی پسند قرار دیکر ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شوپیاں اور پلوامہ میں دو الگ الگ واقعات میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید 4  افراد کو ہلاک کردیا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ہلاک  ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی۔ شوپیاں میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے ایک مسجد کی بھی بے حرمتی کی جس پر اہل محلہ نے شدید احتجاج کیا، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے  بھارتی فوج آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔

News Code 1906012

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha