امریکہ میں  بےروزگاری میں اضافہ / ہر ہفتہ 7 لاکھ سے زآئد افراد بے روزگار

امریکہ میں افرادی قوت کے محکمہ کی رپورٹ کے مطابق کورونا کے بعد امریکہ بھر میں بے روزگاری کی فی ہفتہ شرح میں تیزی سے اضافہ ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں افرادی قوت  کے محکمہ کی رپورٹ کے مطابق کورونا کے بعد امریکہ بھر میں بے روزگاری کی فی ہفتہ شرح میں تیزی سے اضافہ ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق  کورونا سے قبل بے روزگاری الاؤنس کے لیے ہر ہفتے موصول ہونے والی درخواستوں کی تعداد عموما 2 لاکھ 20 ہزار سے کم ہوتی تھی لیکن گزشتہ ہفتے 7 لاکھ 44 ہزار امریکیوں نے بے روزگاری الائونس کے لیے درخواستیں دیں جو کہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ آجر ابھی بھی اپنے ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کر رہے ہیں۔

امریکہ میں کووڈ – 19 کے خلاف زیادہ تر لوگوں کی ویکسی نیشن کی گئی ہے، صارفین کا اعتماد بھی بحال ہوا ہے اور حکومت کی جانب سے معیشت میں بہتری کے لیے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں لیکن اس کے باوجود امریکہ میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔

امریکی حکومت کے مطابق گزشتہ سے گزشتہ ہفتے موصول ہونے والی درخواستوں کی تعداد 7 لاکھ 28 ہزار تھی اور ایک ہفتے میں ہی بے روزگاروں کی تعداد میں 16 ہزار افرادکا اضافہ ہوگیا۔

ایک ہفتے قبل تک 37 لاکھ سے زائد امریکی ریاستی بے روزگاری الاؤنس سے مستفید ہورہے تھے۔ اگر اس میں  گزشتہ سال متعارف کرائے گئے ضمنی ریاستی پروگرام کو بھی شامل کیا جائے تو بے روزگاری الاؤنس لینے والے امریکیوں کی تعداد 1 کروڑ 82 لاکھ ہوچکی ہے۔

News Code 1906008

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =