دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 29 لاکھ 1 ہزار 600 افراد ہلاک

دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ساڑھے 6 لاکھ سے زائد کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 14 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔

مہر خبررسان ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ساڑھے 6 لاکھ سے زائد کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 14 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 کروڑ 37 لاکھ 18 ہزار 495 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 29 لاکھ 1 ہزار 600 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 29 لاکھ 77 ہزار 804 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 975 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 کروڑ 78 لاکھ 39 ہزار 91 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

News Code 1906005

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 6 =