مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے تیسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ کو 28 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے فخرزمان کی سنچری اور بابراعطم کی 94 رنز کی اننگز کی بدولت مقررہ اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 320 رنز بنائے جس کے جواب میں میزبان ٹیم 292 رنز ہی بناسکی۔ کپتان بابراعظم کو ذمہ دارانہ اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ سے نوازا گیا جب کہ اوپننگ بلے باز فخرزمان کو مسلسل دو سنچریاں بنانے پر مین آف دی سیریز سے نوازا گیا۔

پاکستان نے تیسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ کو 28 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔
News Code 1905998
آپ کا تبصرہ