امریکہ تمام پابندیاں کے مکمل خاتمہ کے بعد مشترکہ ایٹمی معاہدے میں واپس آسکتا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف تمام پابندیوں کو مکمل طور پرختم کرنے کے بعد امریکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے میں واپس آسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ  نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف تمام پابندیوں کو مکمل طور پرختم کرنے کے بعد امریکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے میں واپس آسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے میں امریکہ کے واپس آنے کا واحد راستہ یہی ہے کہ امریکہ کو ایران کے خلاف تمام پابندیوں کو ختم کرنا ہوگا۔ اگر امریکہ نے ایران کے خلاف پابندیوں کا مکمل خآتمہ کردیا تو اس صورت میں ایران بھی اپنے وعدوں پر دوبارہ عمل شروع کردےگا۔

News Code 1905993

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 0 =